ETV Bharat / state

جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں نتیش کمارعوام سے ہوئے روبرو

جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ پروگرام میں نتیش کمار ریاست کے لوگوں کے مسائل سے ہوئے روبرو، افسران و متعلقہ محکموں کوضروری کاروائی کی ہدایت دی

جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں نتیش کمارعوام سے ہوئے روبرو
جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں نتیش کمارعوام سے ہوئے روبرو
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 9:35 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار آج 4 دیش رتن مارگ واقع وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ احاطہ میں منعقد 'جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام' میں شامل ہوئے۔ 'جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام' میں ریاست کے متعدد اضلاع سے پہنچے 135 لوگوں کے مسائل کو سنا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو حل کے لیے مکمل کارروائی کر نے کی ہدایت دی۔ آج جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں صحت محکمہ، تعلیم محکمہ، سماجی بہبود محکمہ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ بہبود محکمہ، ایس سی، ایس ٹی بہبود محکمہ، اقلیتی فلاح محکمہ، سائنس اور ٹیکنا لوجی محکمہ، اطلاعات و ٹیکنا لوجی محکمہ، فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ، فائنانس، لیبر وسائل محمہ اور جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے معاملوں پر سماعت ہوئی۔

ارول سے آئے ایک ٹیچر نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ 'ہم کانٹریکٹ ٹیچر ہیں ہماراکہیں دوسری جگہ پر ٹرانسفر ہو گیا ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب آپ کانٹریکٹ ٹیچر نہیں ہیں بلکہ ٹیچرہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ٹیچر کی شکایت پر محکمہ تعلیم کے افسران کو اس معاملہ میں کارروائی کر نے کی ہدایت دی۔ ایک شخص کی شکایت تھی کہ اس کی بیوی کو کورونا ہو گیا تھا، اس وقت وہ اسے لے کر دہلی چلا گیا، جہاں ان کی بیوی کی موت ہو گئی، بیوی کی موت کے بعد معاوضہ کے لیے درخواست دی گئی تو بتا یا گیا کہ موت بہار سے باہر ہوئی ہے اس لیے معاوضہ کا التزام نہیں ہے۔ شکایت سننے کے بعد وزیر اعلیٰ بھی حیران رہ گئے انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت بھلے ہی بہار سے باہر ہوئی ہے، لیکن وہ بہار کی رہنے والے تھیں، ایسے میں معاوضہ ملنا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر صحت محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ اس بارے میں مناسب کارروائی کریں'۔

بانکا ضلع کے شنبھو گنج بلاک سے آئی ایک لڑکی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ'ہم بی اے پاس ہیں، اس کے بعد بھی مجھے حوصلہ افزا رقم نہیں ملی ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ کٹیہار سے پہنچے ایک شخص نے مدرسہ بورڈ سے متعلق شکایت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ مدرسہ بورڈ میں اس کا سلیکشن ہوا، لیکن اسے ابھی تک منظوری نہیں ملی ہے۔ اس پروزیر اعلیٰ نے افسران کو مناسب کارروائی کر نے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: عمر خالد کی درخواست ضمانت پرسماعت 20 اگست تک ملتوی

ایک لڑکی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ اس کی ٹیم میں 10لڑکیاں ہیں اور سب نے مل کر جہیز کی روایت اور کمسنی میں شادی پر کام کیا تھا لیکن ابھی تک لوگوں کو کام کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ اس معاملہ کے تعلق سے وہ لوگ جہاں بھی جاتی ہیں ان سے یہی کہا جاتا ہے کہ ادائیگی کر دی جائے گی۔ اس پروزیر اعلیٰ نے جانچ کر کے مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.