ریاست بہار کے ضلع گیا کی سول کورٹ میں چار سو سے زیادہ مقدمات کی آن لائن سماعت ہوئی، جس میں زیادہ تر معاملے محکمہ اکسائز سے جڑے ہوئے تھے، تاہم اس سلسلے میں اب تک 500 کے قریب آن لائن فائلنگ ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کا اثر عدالتوں پر بھی پڑا ہے، عدالتیں بند ہی، حالانکہ عدالتوں میں اہم مقدمات کی سنوائی آن لائن ہور ہی ہے۔
ایسے ہی گیا سول کورٹ میں چار سوسے زائد مقدمات کی آن لائن شنوائی ہوئی ہے، جس میں زیادہ تر ایکسائز عدالتیں آن لائن فائلنگ اور سماعت کررہی ہیں۔
اے ڈی جے ون میں اضافی سرکاری استغاثہ کملیش کمار سنہا اور مکیش چندر سنہا کے ذریعے ایک ایک کیس کی سماعت کی گئی ہے۔
کچھ معاملات میں کیس ڈائری اور کچھ معاملات میں مجرمانہ ریکارڈ عدالت کی طرف سے طلب کیے گئے ہیں۔
خصوصی پبلک پراسیکیوٹر اشوک چودھری نے بتایا کہ ایس سی، ایس ٹی عدالت میں تین مقدمہ کی دائر ہوئے اور ان کی سماعت ہوئی ہے، جس میں ایک کیس میں ضمانت دی گئی ہے اور ایک معاملے میں بحث ہوئی ہے، ایک کیس کو پوسکو عدالت بھیج دیا گیا۔
خصوصی پبلک پراسیکیوٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ اب تک ایکسائز کورٹ میں ایک سو کے قریب دائر مقدمات کی شنوائی ہوئی ہیں، جس میں سماعت کے دوران 80 سے زائد مقدمات کے ملزموں کی ضمانت عرضی منظور کی گئی ہے اور انہیں ضمانت مل گئی ہے۔