ETV Bharat / state

گیا: وزیر اعلی کے ہاتھوں آبپاشی منصوبے کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:13 PM IST

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گیا میں آبپاشی منصوبے کا آن لائن افتتاح کیا ہے۔

آبپاشی منصوبے کا افتتاح
آبپاشی منصوبے کا افتتاح

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعلی نتیش کمار نے افتتاح کیا۔

سنہ1982 میں اس منصوبے کا آغاز ہوا تھاکہ جوکہ اب پورا ہواہے۔

آبپاشی منصوبے کا افتتاح
آبپاشی منصوبے کا افتتاح

ضلع گیا ڈھا ڈھر آبپاشی منصوبے سے بنجر کھیتوں کو اب بھرپور پانی مل سکے گا۔

اس منصوبے سے گیا ضلع کے فتح پور ، ٹنکوپا ، وزیر گنج اور موہرا بلاکس میں سیکڑوں ہیکٹر رقبے کی زمین کو سیراب کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے ڈھاڈھر آب پاشی بیراج منصوبے کاافتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ بہار کے 76 فیصد لوگ اب بھی زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان خوش ہوں گے تب ہی ریاست اور ملک خوشحال ہوگا۔

گیا میں گنگا کا پانی لانے کے لئے ایکشن پلان جاری ہے۔

گیا ، بودھ گیا ، راجگیر کے لئے پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔

چار ماہ تک پانی ذخیرہ کرنے کے بعد لوگوں کو 12 مہینوں تک فراہم کیا جائے گا۔

گنگا کا پانی موکاما سے گیا تک پہنچے گا۔

اس موقع پر ایم پی وجئے کمار ، سابق ایم ایل اے اجے پاسوان ، ڈی ایم ابھیشیک سنگھ ، ڈی سی سی کشوری چودھری ، اسسٹنٹ کلکٹر ، بی ڈی او پرمانند پنڈت ، سی او وجئے کمار ، ڈی ایس پی گھورن منڈل ،مکھیا انیتا دیوی موجود تھیں۔

واضح ہوکہ ڈھاڈھر ندی پر بننے والے اس منصوبے کی سب سے پہلے سنہ 1982 میں سنگ بنیادرکھی گئی تھی۔

فتح پور بلاک ہیڈ کوارٹر کے سوجا گاؤں میں واقع ندی پر بیراج تعمیر کیا گیا ہے تاکہ گیا کے علاوہ نوادہ اور نالندہ ضلع میں سیکڑوں ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کی مستقل سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس اسکیم کا آغاز سنہ 1982 میں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے:بانکا: غیر قانونی شراب ضبط

اس کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیر اعلی چندر شیکھر سنگھ نے رکھا تھا ۔

پھر اسی منصوبے کا 1985 میں اس وقت کے وزیر اعلی وندیشوری دبے نے بھی سنگ بنیاد رکھا۔

جہاں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا وہاں پر اس بیراج کو آٹھ سال قبل تعمیر کیا گیا لیکن آج اسکا افتتاح ہوا ہے۔

ڈھاڈھر آبپاشی منصوبہ برسوں سے زیر التوا تھا۔

اس منصوبے میں 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کابھی ہدف تھا ، جو زیر التواء ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.