ETV Bharat / state

مجوزہ کمپلیکس اور اسکول دونوں ضلع پریشد کی زمین پر ہے: چیئرمین آفتاب عظیم

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 11:33 AM IST

شہر کے چاندنی چوک میں واقع خالی پڑی زمین پر گزشتہ دنوں مارکیٹنگ کمپلیکس تعمیر کے لئے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ اور ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے سنگ بنیاد رکھا تھا جس کے بعد سے زمین کے مالکانہ حق کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

chairman aftab azeem
چئیرمین آفتاب عظیم

خالی زمین کے قریب میں واقع گرلس مڈل اسکول انتظامیہ نے اس زمین کو اسکول کی زمین بتاتے ہوئے اس پر بن رہے کمپلیکس کی تعمیر کو غیر قانونی بتایا۔ ساتھ ہی کل اسکول کی طالبہ نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا تھا اور اس معاملے پر جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس معاملے پر ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے اسے کچھ لوگوں کی سازش بتایا۔

پپو عظیم نے کہا کہ جس زمین پر کمپلیکس بننا ہے وہ ضلع پریشد کی ہی زمین ہے، کچھ لوگ اپنا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو گمراہ کر رہے ہیں، یہی نہیں جس اسکول پر زمین ہے وہ بھی ضلع پریشد کی ہی زمین ہے۔

لہذا اسکول انتظامیہ کا یہ دعویٰ پوری طرح سے غلط ہے۔ اس معاملے میں چند لوگ اپنی سیاسی پہچان بنانے کے لئے اور پنچایتی انتخاب کے پیش نظر ضلع پریشد کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ افسوس ہے کہ اسکول کے بچوں سے احتجاج و مظاہرہ کرایا گیا۔

پپو عظیم نے کہا کہ چونکہ ارریہ ضلع پریشد آمدنی کے معاملے میں سب سے کمزور ہے، لہٰذا آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کے لئے ضلع پریشد کے تمام ممبران کے اتفاق رائے سے چاندنی چوک واقع پریشد کی خالی زمین پر ایک کمپلیکس بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ آمدنی بڑھے گی تو اس فائدہ دوسری ترقیاتی کاموں میں اور ملازمین کے وقت پر تنخواہ دئے جانے کا مسئلہ حل ہوگا۔

یہی نہیں اس کمپلیکس میں چاندنی چوک کے پاس سڑک پر پھل، سبزی اور دیگر عارضی دکانداروں کو بھی اس میں جگہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اسکول کی زمین پر کمپلیکس بنانے کے خلاف طالبات کا احتجاج

پپو عظیم نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کے اوقات میں جو باہر کے لوگ اسکول میں داخل ہوکر بچوں ورغلا کر سڑکوں پر احتجاج کرانے پر مجبور کیا ہے اس پر سخت سے سخت کارروائی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.