موصولہ اطلاع کے مطابق اس بم دھماکے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔
جیسے ہی دھماکے کی اطلاع ارد گرد کے لوگوں کو ملی لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔
وہیں موقع پر سٹی ایس پی، سنٹرل پولیس، کئی تھانوں کی پولیس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچیں اور معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی۔
جس کمرے میں دھماکہ ہوا ہے اس کمرے کے بغل میں رہنے والے طلبا کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے روک لیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی باشندہ ابھیشیک نے بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں پڑھ رہا تھا کہ اچانک تیز آواز سے اس کے بغل والے کمرے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے آس پاس کے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو مکانات منہدم بھی ہوگئے ہیں۔ پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور پولیس کے اضافی دستے کو تعینات کیا جارہا ہے۔