بھارتیہ جنتا پارٹی جس طرح سے بہار اور دہلی کے اسمبلی انتخابات میں ناکام ہوئی اسی طرح بنگال اور آسام میں بھی زمیں بوس ہو جائے گی۔ اس طرح کا اظہارِ خیال راجیہ سبھا کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ علی انور انصاری نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب کا اثر کچھ اور ہوتا ہے اور اسمبلی انتخابات مقامی مسائل پر لڑے جاتے ہیں۔ جس طرح سے دہلی میں کیجریوال کے خلاف نریندر مودی اور امیت شاہ کی پوری ٹیم لگی تھی۔ اسی طرح بنگال میں ممتا کے خلاف لگے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس ہندو مسلم کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ دہلی میں تو ان لوگوں نے فساد بھی کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اب لوگ ان کو سمجھ چکے ہیں۔ فرقہ پرست بنگال اور آسام میں بری طرح ناکام ہو نگے۔ ملک کے کسان اور مزدور بدحال ہیں اور یہ لوگ ملک کے سرمایہ کو بیچ رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں، پیٹرولیم کمپنیوں، ایل آئی سی سب کو فروخت کر رہے ہیں۔
ان لوگوں کا کام ان کی حکومت خرید فروخت کرکے لوگوں کو آپس میں لڑا کر سازش کرکے چل رہے ہیں۔ لیکن اب عوام ان کے ہر حربہ کو سمجھ چکے ہیں. ان کو مغربی بنگال اور آسام میں کامیابی نہیں ملے گی۔