ETV Bharat / state

JP Nadda Visits Bihar: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار کے دورہ پر - BJP National President JP Nadda visit to Bihar

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ہفتہ کے روز بہار کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے میرا دلی رشتہ ہے۔ میری پیدائش اسی سرزمین کی ہے۔ BJP National President JP Nadda visit to Bihar

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار کے دورہ پر

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 7:07 PM IST

پٹنہ: بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا ہفتہ کے روز اپنے دو روزہ دورہ پر دارالحکومت پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں موجود بی جے پی کارکنان نے پھول مالا پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں جے پی نڈا بیلی روڈ، ہائی کورٹ، انکم ٹیکس ہوتے ہوئے گاندھی میدان پہنچے جہاں جے پرکاش نارائن کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی، تارکیشور پرساد، سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے۔ BJP National President JP Nadda visit to Bihar

اس دوران جے پی نڈا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے میرا دلی تعلق ہے۔ میری پیدائش اسی سرزمین پر ہوئی اور یہیں پٹنہ یونیورسٹی سے میں نے ایم اے تک کی تعلیم حاصل کی۔ اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بھی اسی سرزمین سے کیا۔ یہاں جب بھی آیا، ایک نئی توانائی ملی۔ آج پھر ایک بار پٹنہ آکر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ جگہ ہمارے لئے کوئی نئی نہیں ہے جس وقت میں یہاں طالب علم ہوا کرتا تھا اس وقت طلباء یونین میں بہت متحرک تھا۔

ویڈیو

جے پی نڈا نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ بھارت کا ڈنکا ہر محاذ پر بج رہا ہے۔ مودی جی نے جو نعرہ دیا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس ہم اسی راہ پر گامزن ہیں اور آگے بھی چلتے رہیں گے۔ بہار میں این ڈی اے اتحاد حکومت مضبوطی سے چل رہی ہے۔ بہار میں سڑکوں کا جال بجھ گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی نظر خاص طور سے بہار کی ترقی پر ہے اور ہم بہار کو مزید ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل کریں گے، یہی ہمارا عزم ہے۔ BJP National President JP Nadda visit to Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.