تیجسوی نے کہا کہ 'نتیش خود کے دم پر اکیلے میدان میں آئیں تب انہوں معلوم ہوگا کہ عوام کیا سوچتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اور جنتا دل یونائیٹیڈ( جے ڈی یو) کے درمیان چل رہی وزیراعلی عہدے کی لڑائی کے بارے میں کہا کہ یہ ان کے اتحاد کا معاملہ ہے، حالانکہ انہوں نے کہا کہ نیتیش کبھی اپنے دم پر انتخابی میدان میں قدم نہیں رکھ سکتے'۔
واضح رہے کہ تیجسوی یادو بدھ کے روز پٹنہ پہنچے۔انہوں نے وزیراعلی نیتیش کمار اوار ڈپٹی وزیراعلی سشیل مودی کے بارے میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ' سشیل مودی کے پاس فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے، لیکین ان کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ نریندر مودی کے چہرے پر بھروسہ نہیں رکھتے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی دنیا کی اتنی بڑی سیاسی پارٹی ہے، لیکن اس کے باوجود بھی بہار میں ان کے پاس کوئی چہرہ نہیں ہے۔اس وجہ سے آج بھی ان کے نیتیش کمار کو ہی کپتان مانتے ہیں۔
تیجسوی نے نیتیش کمار سے سوال کیا کہ اگر وہ اچھے کپتان ہیں تو اکیلے اپنی محنت سے انتخاب کیوں نہیں لڑتے ہیں۔اگر وہ اچھی بیٹنگ کررہے ہیں تو موجودہ دور میں وہ کیوں نہیں مرکز میں شامل ہوکر ملک کو مندی کے دور سے باہر نکالیں۔