ETV Bharat / state

Karl Marx Birth Anniversary گیا میں مارکس کی جینتی منائی گئی - کمیونیسٹ پارٹی کی جانب سے کارل مارکس

ضلع گیا میں آج کمیونیسٹ پارٹی کی ضلع شاخ کی طرف سے مارکس جینتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سنیئر رہنماوں کے علاوہ دانشوروں اور ادیبوں نے شرکت کی

گیا میں مارکس کی جینتی منائی گئی
گیا میں مارکس کی جینتی منائی گئی
author img

By

Published : May 5, 2023, 7:29 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں کمیونیسٹ پارٹی کی جانب سے کارل مارکس کے جنم دن کے موقع پر مارکس جینتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف ادیب ارون ہرلیوال نے کی۔ مصنف شانڈیلیا سوربھ نے مارکس کو یاد کرتے ہوئے ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر بحث کی اور مارکسزم کو لوگوں کی حقیقی آزادی کا واحد راستہ بتایا۔

پرویز عالم نے کہا کہ مارکس نے زندگی اور دنیا کو دیکھنے کے لئے بالکل نیا اور سائنسی وژن دیا تھا۔ آج سرمایہ داری فطرت، زندگی اور محنت کش عوام کے خلاف اپنی انتہائی سفاک شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ پوری تاریخ میں کمیونسٹ تحریک نے سامراج اور نسل پرستی کے خلاف اہم لڑائیاں لڑی ہیں۔ آج کی حکمران محنت کش اور جدوجہد کرنے والے لوگوں کے اتحاد کو توڑنے کے لئے ذات برادری اور مذہب کے گھناؤنے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ ایسے میں بائیں بازو کی تنظیموں کو متحد ہو کر عوامی مسائل پر جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا۔ دانشوروں کو چاہیے کہ وہ عوام سے رابطہ کرتے وقت عوام کے الفاظ کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Small Industries in Gaya کورونا کے دوران شروع کی گئی چھوٹی صنعتیں محکمے کی بے توجہی کا شکار

انہوں نے کہاکہ سرمایہ دارانہ نظام کے تمام بحرانوں کی وجہ سرمایہ داری خود ہے۔ اس لئے استحصال سے پاک معاشرہ نظام کی تبدیلی سے ہی ممکن ہے اس تقریب میں ضلع سکریٹری سیتارام شرما کے علاوہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق ریاستی صدر پرویز عالم، رام چندر پرساد سمن، ایڈوکیٹ منی کمار، سنجو کمار سنگھ، راجکمار رجک، ستیندر سمن، راجکمار شرما وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.