اب اس میں ایک نیا نام ملک بھر میں ارریہ سمیت بہار کا نام روشن کرنے والی کم عمر گلوکارہ پلوی جوشی کا بھی شامل ہوگیا ہے جو اپنے گانے کے ذریعہ سے لاک ڈاؤن ہر عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔
پلوی جوشی ضلع ارریہ کے انتخابی حلقہ کی برانڈ ایمبیسِڈر بھی ہیں۔ پلوی جوشی کا نغمہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
گانے کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں
" کورونا سے جنگ جیت لیں گے ہم،
دیش واسیوں اگر ساتھ ہو،
ہم میں ہے یہ دم، ہاریں گے نہ ہم
مودی جی کی بات مان لو"
پلوی جوشی نے کہا کہ یہ وقت احتیاط برتنے کا ہے، جتنا ہو سکے ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں
پلوی جوشی نے عوام سے کہا کہ یہ جنگ تبھی کامیاب ہو سکتی ہے جب ملک کے لوگ اس کے خلاف متحد ہو کر لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔
ابھی بھی گاؤں علاقوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے، شہر کے لوگوں میں بیداری ہے، ساتھ ہی کئی تنظیمیں لوگوں کو بیدار کر رہی ہے مگر دیہی علاقوں میں لوگوں کو بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے۔