ETV Bharat / state

بہار کی این ڈی اے حکومت نے تھارو قبائل کا استحصال کیا: پپو یادو

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے بہار کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت پر تھارو قبائل کا معاشی، سماجی اور سیاسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Bihar's NDA government exploits Tharo tribes: Pappu Yadav
بہار کی این ڈی اے حکومت نے تھارو قبائل کا استحصال کیا: پپو یادو
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:33 PM IST

پپو یادو نے اتوار کو مغربی چمپارن ضلع میں تھروہٹ کا دارالحکومت ہرنا ٹانڈ سے پارٹی کیلئے اسمبلی انتخاب کا آغاز کیا اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے کاموں سے ریاست کی عوام پوری طرح سے اوب چکی ہے اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔ سیاحت کی نگری والمیکی نگر کی ترقی سے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جاپ صدر نے کہاکہ اسمبلی انتخاب کے بعد اگر ریاست میں ان کی حکومت بنتی ہے یا اقتدار میں پارٹی کی حصہ داری ہوتی ہے تو مغربی چمپارن ضلع میں نیپال کی ترائی سے متصل تھروہٹ علاقے کی ترقی کی جائے گی۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر تھارو قبائل کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی انہیں ان کا واجب حق دلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.