ETV Bharat / state

سشانت کی موت سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی - خودکشی

بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانہ علاقہ میں منگل کو ایک طالب علم نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

bihar student committed suicide after sushant singh rajput dead
سشانت کی موت سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:57 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر لودی پور گاﺅں باشندہ اوما شنکر لال کے چودہ سالہ بیٹے گوتم کمار کی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

دریں اثناء تھانہ صدر ریتو راج کمار نے بتایاکہ متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی رنجیدہ تھا اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.