ETV Bharat / state

Firing in Sitamarhi SSB Camp باہمی تنازع میں ایس ایس بی جوان نے ساتھی کو گولی ماری - بہار سیتا مڑھی کی خبر

بہار کے سیتامڑھی میں ایس ایس بی کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک جوان نے اپنے ساتھی جوان کو گولی مار دی۔ زخمی جوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Firing in Sitamarhi SSB Camp
Firing in Sitamarhi SSB Camp
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 5:22 PM IST

سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی میں واقع ایس ایس بی کیمپ میں ہوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک جوان نے دوسرے ساتھی کو گولی مار دی۔ زخمی جوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ آج یعنی پیر کی صبح کا واقعہ ہے، جب ہند-نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی جوان کی بائیں ران میں گولی لگنے کی خبر منظر عام پر آئی۔ زخمی جوان کا کا علاج جاری ہے۔

مبینہ طور پر شراب کیلئے تنازع:

پیر کی صبح ایس ایس بی کے 51 بٹالین کے سپاہی دھرمیندر جولوجو کو ایس ایس بی کے سپاہیوں کے ساتھ باہمی جھگڑے میں ران میں گولی لگی۔ حالانکہ ایس ایس بی اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار اس معاملے پر کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شراب پینے کے لیے جھگڑا ہوا ہے جس میں ایک جوان نے دوسرے جوان کو گولی مار دی۔ وہیں زخمی جوان کا سیتامڑھی صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: ساتھی کی فائرنگ سے سی آئی ایس ایف اہلکار زخمی

تھانہ سنگھ مینا نے دھرمیندر پر گولی چلائی:

ذرائع کی مانیں تو دھرمیندر کی پیر کی صبح راجستھان کے جگدیش مینا کے 30 سالہ بیٹے تھانہ سنگھ مینا کے ساتھ نونک جھونک ہوئی جس کے بعد تھانہ سنگھ مینا نے ایس ایس بی جوان دھرمیندر پر گولی چلا دی۔ گولی دھرمیندر کی ران میں لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ہند-نیپال سرحد نرکٹیا بی او پی پر پیش آیا ہے۔ ایس ایس بی کے کمانڈنٹ تاحال اس معاملے پر کچھ کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ وہیں ضلع پولیس بھی اس معاملے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.