بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ نے گیا کے وقف نمبر 106 شفاعت حسین وقف اسٹیٹ کے متولی کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹا دیا ہے۔ چیرمین افضل عباس مسلسل ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع وقف اسٹیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقف املاک کی خرد برد کرنے والوں کے خلاف وقف ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے۔
بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے ای ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ وقف املاک کی حفاظت کے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیا کے شفاعت حسین وقف اسٹیٹ وقف نمبر 106 میں ہو رہی بدعنوانی کی شکایت پر اس کی تحقیقات کے بعد وہاں کی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے. حالانکہ وہاں کی متولی نے کہا کہ انہیں غلط طریقے سے ہٹایا گیا ہے.
بہار شیعہ وقف بورڈ نے کئی وقف کمیٹیوں کو تحلیل کیا
شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے اب تک کئی وقف کمیٹیوں کو بدعنوانی کی وجہ سے تحلیل کر دیا ہے، آئندہ مہینے بورڈ کی میٹنگ کر دارالحکومت پٹنہ کے کئی وقف املاک کا مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔