ETV Bharat / state

سارن: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، ایک دیگر زخمی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:00 PM IST

سارن ضلع میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثے میں نوجوان کی موت
سڑک حادثے میں نوجوان کی موت

بہار میں سارن ضلع کے پانا پور تھانہ علاقہ میں دیر رات سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔

پولیس ذرائع سے بدھ کو ملی اطلاع کے مطابق پاناپور تھانہ علاقہ کے ترکی گاﺅں باشندہ رگھوناتھ رائے کا 25 سالہ بیٹا سونو کمار رائے اپنے دوست راکیش کمار کے ساتھ ایک شادی تقریب میں شامل ہونے کے بعد موٹر سائیکل سے واپس لوٹ رہا تھا ۔ اسی دوران پھکولی ترکی نہر کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوں ہی نوجوان زخمی ہوگئے ۔مقامی باشندوں نے زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی ہیلتھ مرکز میں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے سونو کو مردہ قرر دے دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دی ہے ۔ نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جانچ کی جارہی ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.