پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں تیزی سے اضافہ corona cases increase in bihar ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں کل 5908 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 88 ہزار 133 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں کل 5908 نئے معاملے سامنے آئے ہیںBihar Reports 5908 New Covid Cases ۔ ان میں سے سب سے زیادہ 2202 مثبت معاملے پٹنہ ضلع سے سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ مظفر پور میں 264، سمستی پور میں 249، دربھنگہ میں 232، بھاگلپور میں 210، جموئی میں 180، بیگوسرائے میں 162، گیا میں 160، مونگیر میں 154، مدھوبنی میں 133، جہان آباد میں 132، نالندہ میں 127، سارن میں 122، سہرسہ میں 114 اور بھوجپور میں 107 معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وہیں مشرقی چمپارن میں 98، اورنگ آباد میں 94، بانکا میں 92، کشن گنج میں 82، مدھے پورہ میں 80، سپول میں 77، سیوان میں 75، روہتاس میں 72، سیتامڑھی میں 70، کٹیہار میں 69، ویشالی میں 66، ارریہ اور پورنیہ میں 61-61، نوادہ میں 60، مغربی چمپارن میں 47، ارول میں 41، کیمور میں 35، لکھی سرائے میں 34، بکسر میں 30، کھگڑیا میں 23، گوپال گنج میں 19، شیخ پورہ میں 17 اور شیوہر میں کورونا کے نو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے باہر کے 48 لوگ بھی انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محکمہ نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 1790 متاثرین صحت مند ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ریاست میں متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح 95.08 فیصد ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 25051 ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔