ETV Bharat / state

Bihar Budget 2022-23: بہار نے 2.37 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا، تعلیم کے شعبہ کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص - نائب وزیر اعلی تار کیشور پرساد نے بجٹ پیش کیا

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تار کیشور پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو معیاری زندگی فراہم کرنے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے سات نشچے ٹو میں بھی زور دیا گیا ہے۔Budget of Rs 2.37 lakh crore presented; education, health get top priority

نائب وزیر اعلیٰ تار کیشور پرساد
نائب وزیر اعلیٰ تار کیشور پرساد
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 7:58 AM IST

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ تارکیشور پرساد نے آج ریاستی مقننہ کے دونوں ایوانوں میں مالی سال 2022-23 کے لیے 237691.19 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تعلیم کے شعبے کا حصہ سب سے زیادہ 16.49 یعنی 39191.87 کروڑ مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔Deputy CM Tarkishore Prasad presents Budget of Rs. 2.37 lakh cr

پیر کو مقننہ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پرساد نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم، توانائی، صحت، دیہی امور، سماجی بہبود اور شہری ترقی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لیے سب سے زیادہ 39191.87 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو کل بجٹ کا 16.49 فیصد ہے۔ اسی طرح صحت کے شعبے کو 16134.39 کروڑ روپے دیے گئے جو کل بجٹ کا 6.79 فیصد ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو معیاری زندگی فراہم کرنے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے سات نشچے ٹو میں بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ورکس محکمہ کو 10,611.96 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کل بجٹ کا 4.46 فیصد ہے۔ اسی طرح محکمہ شہری ترقی اور ہاو ¿سنگ کے لیے 8175.94 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کل بجٹ کا 3.44 فیصد ہے۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سماج کے تمام طبقات کی بہتری کے لیے فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کو 8,201.12 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کل بجٹ کا 3.45 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2005 میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بہار میں توانائی کے شعبے میں کافی اصلاحات کی گئی ہیں۔ بجٹ میں محکمہ توانائی کے لیے کل 11475.97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مالی سال 2020-21 میں بہار کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور میں بھی بہار نے ترقی درج کی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو وقت پر پنشن کی ادائیگی کی گئی ہیں۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ "اگر ریونیو کی وصولی ریونیو اخراجات سے زیادہ ہے، تو اضافی رقم کو ریونیو سرپلس کہا جاتا ہے۔ سال 2022-23 کے لیے ریونیو سرپلس 4,747.84 کروڑ روپے رہا ہے۔ اس ریونیو سرپلس کو سڑکوں، عمارتوں، بجلی،اسکولوں، صحت مراکز ، سینچائی منصوبوں وغیرہ جیسے سرمائے کے اثاثے کی تعمیر کرنے والے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022-23 کے لیے تخمینہ شدہ مالیاتی خسارہ 25,885.10 کروڑ روپے ہے جو کہ 7,45,310.00 کروڑ روپے کے جی ایس ڈی پی کا 3.47 فیصد ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2022-23 کے لیے سرمایہ خرچ کا تخمینہ 29,749.64 کروڑ روپے ہے، جو کہ سال 2021-22 کے 30,788.02 کروڑ روپے سے 1,038.38 کروڑ روپے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آر بی ایم ایکٹ کے مطابق مالیاتی خسارے کو جی ایس ڈی پی کے 3.5 فیصد کی قانونی حد کے اندر رکھا گیا ہے۔

مسٹرپرساد نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ 2,37,691.19 کروڑ روپے ہے جو کہ مالی سال 2021-22 میں 2,18,302.70 کروڑ روپے سے 19,388.49 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔ مالی سال 2022-23 کے لیے اسٹبلشمنٹ اور کمٹڈ اخراجات کا تخمینہ 1,37,460.94 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو سال 2021-22 کے لیے 1,17,783.84 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے 19,677.11 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے لئے سالانہ منصوبہ بندی خرچ کا تخمینہ 1,00,000.00 کروڑ روپے ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا، "خود کفیل بہار (2020-25) کے سات نشیچے-2 کے تحت، مالی سال 2022-23 کے لیے مختلف شعبوں میں 5,000.00 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مالی سال 2022-23 کے لیے محصولات کے اخراجات۔ 1,91,956.67 کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے، جو کہ سال 2021-22 کے لیے 1,77,071.39 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے 14,885.28 کروڑ کا اضافہ ہے۔

شری پرساد نے کہا کہ مالی سال 2018-19 کے لیے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جانی والی رقم کومائنر ہیڈ کے تحت الگ سے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اسے کسی اور مقصد کے لیے خرچ نہ کیا جا سکے۔

مالی سال 2022-23 کے لیے درج فہرست ذات کی خصوصی اجزاءکی اسکیم کے لیے 19,688.46 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ قبائلی ذیلی منصوبہ کے لیے کل 2,403.18 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2022-23 کے لیے محکمہ تعلیم پر 39,191.87 کروڑ روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے، جس میں سے 38,482.26 کروڑ روپے ریونیو والے حصے کے لیے ہیں اور 709.61 کروڑ روپے کیپٹل کے لیے ہیں۔ سال 2022-23 کے لیے محکمہ صحت کے اخراجات کا تخمینہ 16,134.39 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس میں سے 14,372.56 کروڑ روپے ریونیو والے حصے کے لیے ہیں اور 1,761.83 کروڑ روپے کیپٹل سیگمنٹ کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:بہار کا بجٹ گاؤں کےغریب اور مزدوروں کے لئے ہوگا: منگل پانڈے

مسٹر پرساد نے کہا کہ سال 2022-23 کے لیے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل، اقلیتوں، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور انتہائی پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے 12,375.07 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی مالی حالت اچھی ہے۔ ریاست کی مالی حالت کی اچھی حالت کی حمایت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2020-21 کے دوران مالیاتی خسارہ 6,18,628.00 کروڑ روپے کے جی ایس ڈی پی کا 4.82 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2021 کے آخر تک عوامی قرض اور دیگر واجبات 2,27,197.50 کروڑ روپے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.