ETV Bharat / state

وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بہار میں سرمایہ کاری کی اپیل کی - وزیر صنعت شاہنواز حسین

صنعت کاروں سے مخاطب ہوکر شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار میں اب صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ صنعت کاروں کی سرمایہ میں اب کسی طرح کی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ آج سے پندرہ بیس سال قبل جو بہار کا ماحول تھا وہ بالکل بدل گیا ہے۔ اب آپ جائیں گے تو ایک نئے بہار کو پائیں گے جہاں سڑک، بجلی، پانی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

industry-minister-shahnawaz-hussain-appealed-for-investment-in-bihar
وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بہار میں سرمایہ کاری کی اپیل کی
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 12:18 PM IST

ریاستی حکومت کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے حیدرآباد میں واقع فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ ایک مذاکرہ بعنوان "بہار میں صنعت اور سرمایہ کاری" میں شرکت کی اور اس موضوع پر بہار میں صنعت کے مواقع پر گفتگو کی۔

صنعت کاروں سے مخاطب شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار میں اب صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ صنعت کاروں کی سرمایہ کاری میں اب کسی طرح کی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ آج سے پندرہ بیس سال قبل جو بہار کا ماحول تھا وہ بالکل بدل گیا ہے۔ اب آپ جائیں گے تو ایک نئے بہار کو پائیں گے جہاں سڑک، بجلی، پانی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو سات دنوں کے اندر منظوری دی جارہی ہے۔ بہار اب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صنعت کے شعبے میں بہار نے اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے اور اس کے فروغ کے شعبہ میں کافی امکانات موجود ہیں۔ بہار میں صنعتوں کے قیام کے لیے سازگار ماحول ہے۔ یہاں کسی طرح کا ڈر یا خوف نہیں ہے۔

شاہنواز حسین نے تلنگانہ کے سرمایہ کاروں کو بہار میں صنعت کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بہار مشرقی بھارت کے بڑے حصے تک رسائی والی ریاست ہے اور ایکسپورٹ بازار ہے۔ بہار کا اب ہر ضلع ہوائی اور ٹرین سے کنیکٹ ہے، جو صنعتوں کے فروغ کے لئے ضروری ہے۔ اس لئے میری آپ سے اپیل ہے کہ ایک بار آپ بہار ضرور تشریف لائیں اور حالات و ماحول کا جائزہ لینے کے بعد ہی سہی صنعت کاری کے بارے میں سوچیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.