پٹنہ :ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبد الحق نے کہا کہ جمعہ کے خطاب میں حج کے فضائل و برکات اور استطاعت کے باوجود فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ جانے والے افراد کے متعلق احادیث میں پیش وعیدیں اپنی تقاریر اور خطبات کے ذریعہ اجاگر کریں اور زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت کو اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کی طرف متوجہ کریں۔Haj Training in Bihar Haj Committee
مہمان خصوصی وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بہار کے حاجیوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، حاجیوں کے مفاد کے لئے بہار حکومت کا مکمل تعاون شامل رہے گا، ترغیب حج کے لیے بیداری مہم اس وقت کی ضرورت ہے، اس کام کے لئے بھی ہم آپ کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں۔ Haj Training in Bihar Haj Committee
جماعت اسلامی بہار کے امیر مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کام دراصل دینی، ملی اداروں کے ذمہ داران اور علماء کرام اور آئمہ مساجد کا تھا لیکن یہ کام بہار حج کمیٹی کر رہی ہے۔یہ ان کا بہت ہی مستحسن قدم ہے۔
حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ ایمان کے بعد چار ارکان ہیں، دو کا تعلق مالیات سے ہے جن میں ایک حج ہے جو جامع العبادات ہے. ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے ترغیب حج کا یہ مہم بروقت اور مستحسن اقدام ہے۔ مساجد کے آئمہ کرام اگر صرف پانچ پانچ افراد کو حج کے لئے تیار کرنے کا ذمہ لے لیں تو بہار سے حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:JDU Minority Cell Meeting In Gaya جے ڈی یو اقلیتی سیل کو مزید وسیع کرنے میں مصروف
پروگرام سے مفتی ثناء الہدی قاسمی ، مفتی سعید الرحمان قاسمی،مفتی امجد رضا امجد، ڈاکٹر انیس فیاض، مفتی قمر انیس، حاجی الیاس عرف سونو بابو وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عالم قاسمی کی دعاؤں پر ترغیب حج کی مجلس اختتام پذیر ہوئی، نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی نے انجام دیا۔