ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 3934 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہزار 720 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 10 لاکھ 21 ہزار 906 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 429 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 21 ہزار 906 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔'
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2642 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکوری کی شرح 64 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا اپڈیٹ: 9 اگست تک تازہ ترین تفصیلات
واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 16 اگست تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔'