ریاست بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ گزشتہ دیر رات گیا کے لئے روانہ ہوا تھا اور آج صبح یہ قافلہ گیا سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوا۔ اس قافلے میں میں 300 عازمین حج موجود تھے۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے عازمین حج کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ خوش قسمت ہیں، جو دیار حرم جارہے ہیں۔ میں آپ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ریاست سے 4950 عازمین حج روانہ ہورہے ہیں، جس میں 2000 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میری یہی دعا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی دعا قبول ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انصاف کے ساتھ ترقی کی کوشش کی ہے سماج کے ہر طبقے کی ترقی ہو۔ اسی پر برسوں سے کام کررہے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا: ' میں آپ سے یہی چاہوں گا کہ آپ دعا کریں کہ بہار میں اتحاد اور آپسی محبت کا ماحول قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں جب محبت کا اظہار ہر ایک کے تئیں عزت کا جذبہ ہوتا ہے تو سماج ترقی کرتا ہے۔
یہ خام خیالی ہے کہ ہم کوئی ترقیاتی کام کریں گے، تو اسی سے سماج کی ترقی ہوگی۔ آپ آپ ترقی کے چاہیں جتنا کام کریں، سماج میں جب تک اتحاد اور محبت قائم نہیں ہوگا۔ سماج میں میں اتفاق و اتحاد اور محبت قائم رہے اس کی دعا ضرور کیجئے گا'۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے تمام عازمین حج سے گزارش کی کہ وہاں جا کر یہ دعا کیجئے گا کہ بہار میں قحط سالی کا اثر کم سے کم ہو۔ ہم نے گزشتہ سال بھی گزارش کی تھی اور حاجیوں کے دعا کا اثر ہوا تھا۔
اس دعائیہ مجلس میں وزیر اعلی نتیش کمار نے خصوصی دعا کی۔