ETV Bharat / state

عاشق و معشوق کے خلاف گاؤں والوں کا غیر انسانی سلوک

یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب اتوار کے روز گاؤں والوں کے ذریعہ لڑکے اور لڑکی کی مارپیٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

خفیہ عضو کو گرم لوہے کی راڈ سے نقصان پہنچایا گیا

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 8:44 AM IST

بہار کے کٹیہار ضلع میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا، گاؤں والوں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک عاشق کے خفیہ عضو کو گرم لوہے کی راڈ سے داغا جب وہ اپنی معشوقہ سے ملنے ان کے گاؤں آیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب اتوار کے روز گاؤں والوں کے ذریعہ لڑکے اور لڑکی کی مارپیٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات کو اس وقت پیش آیا جب قریبی گاؤں کا لڑکا گاؤں میں اپنی محبوبہ سے ملنے گیا تھا۔

خفیہ عضو کو گرم لوہے کی راڈ سے نقصان پہنچایا گیا

تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ لڑکی کے گاؤں کے لڑکوں نے عاشق جوڑے کی ویڈیو بنالی اور فوٹیج وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے عاشق کے سامنے ہی لڑکی سے بد سلوکی کرتے ہوئے اس جوڑے کو ننگا کر کے ویڈیو بنائی، اس کے بعد ان شرپسند نوجوانوں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے عاشق و معشوق کے خفیہ عضو کو لوہے کی راڈ گرم کرکے داغ دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ان دونوں کو بازیاب کرایا اور لڑکی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر گاؤں کے متعدد افراد پر مقدمہ درج کیا۔

اس سلسلے میں ڈنڈکھورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کتھر کے ایس پی ، ہری موہن شکلا نے بتایا کہ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

بعدازاں عاشق جوڑے کو کینگارو کورٹ میں پیش کیا گیا، کورٹ نے ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر دو لاکھ 25 ہزار روپیے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.