ETV Bharat / state

بھاگلپور: جشنِ آزادی پر مشاعرہ کا اہتمام - مومن لائبریری میں ایک مشاعرہ

بھاگلپور میں واقع چمپانگر میں جشن آزادی کی شام مومن لائبریری میں ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

بھاگلپور میں جشن آزادی کی شام مشاعرہ کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 6:20 PM IST

بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع چمپانگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے موقع پر مومن لائبریری میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ کی اس محفل کا اہتمام بھاگلپور کی مشہور و معروف شخصیت مولانا اسجد ناظری نظر کی زیر صدارت کیا گیا۔

ویڈیو

مشاعرہ کے دوران کچھ شعراء نے حب الوطنی کے عنوان پر اشعار پڑے تو کسی نے ملک کے موجودہ حالات کو غزل میں پِروکر سنایا، لوگوں نے شعراء کرام کے کلام کو انتہائی تجسس کے ساتھ سنا اور داد و تحسین سے نوازا۔

مزید پڑھیں:ارریہ میں آل انڈیا مشاعرہ کا اہتمام

اس مشاعرہ میں شامل شاعر منظر امام شفق، مولانا اسجد ناظری نظر، پروفیسر بدر الدین شبنم، کاظم اشرفی، فاروق اعظم، شبیر وارثی، سید شبیر جعفری اور آخر میں پروفیسر بدرالدین شبنم کے کلام کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہوا، اس مشاعرہ کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں سامعین آخر تک موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.