ETV Bharat / state

بھاگلپور: ہسپتال سے کورونا کے مشتبہ مریض فرار؟ - جواہر لعل نہرو کالج

ریاست بہار میں بھاگلپور کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کے فرار ہونے کی خبر کے بعد شہر میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

کورونا کے مشتبہ مریض فرار، ویڈیو
کورونا کے مشتبہ مریض فرار، ویڈیو
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 9:12 PM IST

شہر کے ایک مقامی اخبار کا دعویٰ ہےکہ جواہر لعل نہرو کالج میں دو مشتبہ اشخاص کو داخل کرایا گیا تھا لیکن نمونہ کے بعد دونوں مریض فرار ہوگئے جس کی اطلاع پولس انتظامیہ کو دی گئی ہے۔

کورونا کے مشتبہ مریض فرار، ویڈیو

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مریض فرار نہیں ہوئے ہیں بلکہ انہیں کورنٹائن کے لیے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 'آئسولیشن وارڈ میں 28 مارچ تک 14 مریضوں کو رکھا گیا ہے جن میں سے تین کیسز مثبت ہیں لیکن تینوں تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 'دو ہفتہ قبل بھی اسی طرح جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہسپتال سے ایک مشتبہ مریض فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب اس تازہ معاملے نے ہسپتال انتظامیہ پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

ایسے میں لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ جب اتنے کم مریض کے بعد علاقے کے سب سے بڑے اسپتال کی یہ حالت ہے تو اگر خدا نخواستہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی تب ہسپتال انتظامیہ کس طرح سنبھال پائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.