پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات تھاوے تھانہ کے داروغہ نشی کانت اپادھیائے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ورنداون موجے گاؤں کے ایک گھر میں گھس گیا، جسے گاؤں والوں نے دیکھ لیا۔
اس کے بعد داروغہ کو اسی گھر میں لوگوں نے یرغمال بنا لیا اور اس کی جم کر پٹائی کی۔ الزام کے مطابق عاشق مزاج داروغہ نشی کانت اکثر گاؤں کی ایک لڑکی سے ملنے آتا تھا۔
واضح رہے کہ سال 2018 میں بھی ضلع کے كوچائے كوٹ تھانے کے ایک داروغہ کو لوگوں نے قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا اور پٹائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ملزم داروغہ کو معطل کر دیا تھا۔