ETV Bharat / state

ارریہ: بینک ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 2:05 PM IST

بینکوں کی نجکاری کے خلاف بینک یونین کارکنان کی مسلسل آج دوسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے، ضلع کے کم و بیش دس بینک شاخوں میں تالے نظر آئے۔

bank employees strike second day continue in araria
بینک ملازمین کا نجکاری کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ارریہ کے بینک ملازمین ریلی کی شکل میں شہر کے کالی مندر، چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک اور بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے کئی نجی بینک گئے اور بینکوں کو بند کروایا۔

دیکھیں ویڈیو

جن بینکوں نے احتجاج و مظاہرہ کیا ان میں ایس بی آئی، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک، یونین بینک، بینک آف انڈیا کے علاوہ دیگر بینک شامل ہیں۔

یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین نے اس معاملے پر یونین کے ضلع سکریٹری چھوٹے لال گپتا نے کہا کہ موجودہ حکومت سبھی حلقوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے بینکوں کی نجکاری کر رہی ہے، اس لئے بینکوں کی نجکاری ہم لوگ قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

حکومت کے من مانا رویہ سے آج بی ایس این ایل جیسی کمپنی کی حالت بدتر ہو گئی ہے، جب تک حکومت بینکوں کے نجکاری کا تغلقی فرمان واپس نہیں لے گی تب تک ہم لوگ احتجاج و مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.