ETV Bharat / state

Gaya Embarkation Point گیا امبارکیشن سے زیادہ رقم لیا جانا افسوسناک - گیا امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر

بہار کے 3500 عازمین حج کو 4 لاکھ سے زیادہ سفر حج پر خرچ کرنا ہوگا۔ حج کمیٹی نے رقم چارٹ جاری کردیا ہے. عازمین کو اس سے مشکلات کا سامنا ہے۔ عازمین نے اسمرتی ایرانی کو ان کے اس بیان کو بھی یاد کرایا جس میں انہوں نے پچاس ہزار روپے سستا حج ہونے کا اعلان کیا تھا۔

گیا امبارکیشن سے زیادہ رقم لیاجانا افسوسناک

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:06 PM IST

گیا امبارکیشن سے زیادہ رقم لیاجانا افسوسناک

گیا: حج سفر 2023 کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ حتمی فیس کا بھی اعلان ہو چکا ہے۔ تاہم اس مرتبہ ملک کے ان عازمین کو سب سے زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی جو گیا امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔ ملک کے 22 امبارکیشن پوائنٹ میں 4 لاکھ سے زیادہ رقم گیا ہوائی اڈے سے جانے والے عازمین کو ادا کرنا ہے جس سے یہاں کے عازمین میں مرکزی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی کے تئیں ناراضگی بھی ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گیا کے عازمین حج نے کہا یہ مرکزی حکومت کی ناانصافی ہے۔ گیا سے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کا تخمینہ 4 لاکھ 75 سے زیادہ ہوجائے گا کیونکہ جو رقم حج کمیٹی 4 لاکھ 361 روپے لے گی۔ اس میں قربانی اور اخراجات کے 2100 ریال شامل نہیں ہیں۔ اس صورت میں قربانی اور ریال کی رقم ملاکر چار لاکھ 75 ہزار سے زیادہ رقم ہو جائے گی۔ زیادہ تر عازمین کی شکایت تھی کہ حج کمیٹی کو فائنل رقم کو لیکر پہلے ہی وضاحت کرنی چاہیے تھی تاکہ وقت سے پہلے عازمین رقم جمع کرسکیں۔ گیا امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین حج کو ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگا۔

گیا سے ہر برس زیادہ لی جاتی ہے رقم

بہار کے عازمین کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہوتی ہے۔ یہاں سنہ 2012 سے ملسل پرواز ہورہی ہے البتہ کورونا کے دوران یہاں سے پرواز کاسلسلہ بند ہوگیا تھا سنہ 2019 میں یہاں سے آخری پرواز ہوئی تھی۔ 2019 میں گیا کے عازمین سے 3 لاکھ 18800 رقم لی گئی تھی جس میں قربانی اور خرچ کرنے کے اکیس سو ریال کی رقم بھی شامل تھی جب کہ اس وقت بھی دیگر امبارکیشن پوائنٹ سے زیادہ ہی رقم لی جاتی تھی لیکن اتنی زیادہ نہیں تھی۔

پڑھیں:AIMIM MLA Akhtarul Iman اختر الایمان نے بہار اسمبلی میں گیا ہجومی تشدد معاملہ اٹھایا

عازمین حج نے کہا کہ اگر گلوبل ٹینڈر ہو تو پھر اس طرح سے چھوٹے ایئرپورٹس پر بھی برابر رقم لگے گی لیکن مرکزی حج کمیٹی بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلیتی ہے حج کے نام پر زیادہ رقم وصول کیا جانا صحیح نہیں ہے۔ آخر بنگلور امبارکیشن کی رقم کیوں کم ہے؟ اس کی وجہ وہاں کا اسمبلی الیکشن ہے ان عازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور اضافی رقم وصولنے کے معاملے کو روکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.