اس میٹنگ کے اہتمام کرنے کا مقصد حکومت کے ذریعہ چل رہے منصوبوں پر غور و خوض کرنا تھاتاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے کسان حکومت سے ملنے والے منصوبوں سے بیدار ہیں۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیم کا فائدہ صحیح معنوں میں آپ کسان تک پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبہ کا فائدہ لینے سے پہلے آپ اپنے بلاک یا پنچایت میں قائم کسان سیل کے آفیسر سے رابطہ ضرور کریں تاکہ کسانوں کو ان منصوبوں کا صحیح فائدہ مل سکے۔
ضلع کلکٹر نے کہاکہ ان منصوبوں کے درمیان بچولیہ نہ گھسے، کسانوں کے لیے منصوبوں کو بچولیہ سے پاک رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور اگر اس کا فائدہ صحیح لوگوں تک نہیں پہنچتا ہے تو متعلقہ افسران پر بھی کاروائی کی جائے گی۔
میٹنگ میں ضلع کے سبھی بی او، زراعت کے ماہرین، اے ٹی ایم، بی ٹی ایم، کسان ایڈوائزر، تمام بلاک میں چل رہے سروس سینٹر کے ذمہ دار سمیت منریگہ آفیسر و ملازمین شامل ہوئے۔
میٹنگ میں کسان مان دھن منصوبہ، وزیراعظم زراعت سمان منصوبہ، ڈیزل انودان منصوبہ کے علاوہ جنگل و ہریالی مہم پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ زراعت آفیسر منوج کمار، سی او ارریہ امیش سنگھ اور منریگہ کے پروگرام آفیسر و محکمہ آفیسر موجود تھے۔