ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: کیا اویسی، یوگی کے خواب میں آتے ہیں؟ - دربھنگہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر

دربھنگہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ ترقی کی بات نہ کرکے صرف ہم سے بات کررہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اویسی انکے خوابوں میں نمودار ہوتا ہے۔

Asaduddin Owaisi
اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:11 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے دوران اے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی ضلع دربھنگہ کی بینی پور اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔

اویسی نے اپنے خطاب کے دوران اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ انتخابی مہم میں ترقی کی بات نہیں کررہے ہیں، صرف ہم سے بات کررہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اویسی انکے خوابوں میں نمودار ہوتا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہار آئے تو وہ یہ نہیں بتاسکے کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کے ساتھ کیا کیا، لیکن اترپردیش کے وزیراعلی یہاں آکر اویسی کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اویسی نے پاکستان کے مفاد میں بات کرتے ہیں، اویسی نے کہا کہ میں بی جے پی کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اتر پردیش کے وزیراعلی کیوں بہار آتے ہیں اور یہاں آنے کے بعد بھی آپ اسدالدین اویسی کو اپنے خواب میں کیوں دیکھتے ہیں۔

دربھنگہ میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی ریاست کے وزیر اعلی ہونے کے باوجود وہ بہار میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خوابوں میں بھی کبھی پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتے ، ہمارے بزرگوں نے صحیح فیصلہ لیا کہ ہم جناح کے دو قومی نظریہ نہیں مانتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کو اپنا آبائی وطن سمجھتے ہیں اور باباصاحب امبیڈکر کی تشکیل کردہ دستور ہمیں اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی آزادی دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.