ETV Bharat / state

ارریہ: چار ہزار لیٹر شراب کو ضائع کیا گیا - اے ایس ڈی ایم راجو کمار

بہار میں شراب پر مکمل پابندی کے باوجود چوری چھپے شراب فروخت کی جا رہی ہے۔

Araria: Four thousand liters of alcohol were wasted
ارریہ: چار ہزار لیٹر شراب کو ضائع کیا گیا
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 4:40 PM IST

بہار میں نتیش حکومت نے شراب مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے پولیس محکمہ کو ہدایت دے رکھی ہے کہ شراب فروخت کرنے والے افراد کو کسی بھی حال میں بخشا نہ جائے، باوجود اس کے بہار میں شراب مافیا بڑے پیمانے پر دوسری ریاستوں سے بہار کے اندر شراب لانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ بھی چوکس رہتے ہوئے شراب مافیاؤں کو پکڑنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

ارریہ: چار ہزار لیٹر شراب کو ضائع کیا گیا

اسی ضمن میں آج ارریہ نگر تھانہ پولیس نے مختلف معاملوں میں ضبط شراب کو جے سی بی کی مدد سے شراب ضائع کر زمین میں دفن کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ارریہ ایڈیشنل سب ڈویژن آفیسر راجو کمار و نگر تھانہ کے ایس ایچ او سنیل کمار کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے، ضائع کی جا رہی شراب میں دیسی کے ساتھ غیر ملکی شراب بھی شامل ہے۔

اس تعلق سے اے ایس ڈی ایم راجو کمار نے بتایا کہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی ہدایت پر ضبط کی گئی شرابوں کو ضائع کیا جا رہا ہے، مختلف برانڈ کی دیسی اور غیرملکی ملا کر کل چار ہزار لیٹر شراب گزشتہ سات معاملوں میں پکڑی گئی تھی جسے ضائع کیا گیا ہے۔

راجو کمار نے کہا کہ ہم لوگ پوری طرح سے مستعد ہیں، بغل میں بنگال ہونے کی وجہ سے کشن گنج، پورنیہ اور ارریہ ہوتے ہوئے شراب مافیا چوری چھپے دیگر اضلاع میں شراب لیکر جاتے ہیں، محکمہ ایکسائڈ ٹول پلازہ و مختلف جگہوں پر شراب پکڑنے کی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.