ETV Bharat / state

Maulana Ahmad Wali Faisal Rahmani: اقلیتی مسائل کو لیکر امیر شریعت نے وزیر اعلیٰ بہار سے ملاقات کی - مسلم مسائل کو لے کر وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ تمام مسائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسی وقت اپنے پرنسپل سکریٹری کو بلا کر ہدایت دی کہ وہ پیش کیے گئے میمورنڈم کا جائزہ لے کر متعلقہ شعبہ کے عہدیداران اور افسران سے ان کی فوری میٹنگ طے کریں۔ Meeting with Chief Minister Nitish Kumar on Muslim issues

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی
مولانا شمشاد رحمانی قاسمی
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 12:29 PM IST

پٹنہ: امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ساتھ امارت شرعیہ کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ ایک آنے مارگ پٹنہ پہنچ کر ملاقات کی، وفد میں امیر شریعت کے علاوہ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی، مولانا شبلی قاسمی، مولانا فاروق رحمانی وغیرہ بھی شریک تھے. اس ملاقات میں امیر شریعت اور وزیر اعلیٰ کے درمیان بہار میں درپیش مسلم مسائل کے کئی اہم نکات پر گفتگو ہوئی، جسے وزیر اعلیٰ نے بغور سنا اور حل کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔ Meeting with Chief Minister Nitish Kumar on Muslim issues

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی
اس تعلق سے وفد میں شامل نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ امیر شریعت نے وزیر اعلیٰ کے سامنے تفصیل کے ساتھ مسلمانوں کے مسائل بالخصوص بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تعلق سے حکومت کے حالیہ تینوں نوٹیفیکیشن 395,396 اور 397 کے سلسلہ میں اہم نکات کو رکھا، آپ نے ترتیب وار تمام قابل اعتراض شقوں کو تحریری طور پر وزیر اعلیٰ کو پیش کیا اور ان کے بارے میں گفتگو کی اور اس کے نقصانات سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے نظر ثانی کا مطالبہ کیا. وزیر اعلیٰ نے غور سے ان سبھی باتوں کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ تمام مسائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسی وقت اپنے پرنسپل سکریٹری کو بلا کر ہدایت دی کہ وہ پیش کیے گئے میمورنڈم کا جائزہ لے کر متعلقہ شعبہ کے عہدیداران اور افسران سے ان کی فوری میٹنگ طے کریں، امیر شریعت نے وزیر اعلیٰ بہار سے اقلیتوں سے متعلق دیگر اہم معاملات پر بھی بات کی اور کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ،بہار اردو اکادمی،اقلیتی کمیشن جیسے اہم اقلیتی اداروں میں چیئرمین کی تقرری نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ بھی کئی اہم عہدے خالی پڑے ہوئے ہیں جس وجہ سے ادارے تعطل کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی نظر ان سب مسائل پر ہے اور وہ جلد ہی اس پر مناسب اقدام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.