اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسپیکر برسرِ اقتدار جماعت کا ہی ہونا چاہئے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے اسمبلی سے نکلنے کے بعد ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے
کہا کہ اسپیکر عام طور پر برسرِ اقتدار جماعت کا ہوتا ہے ، جب کہ نائب اسپیکر حزب اختلاف جماعت سے ہوتا ہے۔
اخترالایمان نے کہا کہ یہ غلط روایت چل پڑی ہے۔
مزید پڑھیں:گیا کی دو جیلوں میں چھاپہ
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشورہ کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔
اخترالایمان کے اس بیان سے یہ نتیجہ نکالا جا رہا ہے کہ وہ راشٹریہ جنتا دل کے اسپیکر کی حمایت نہیں کریں گے۔