ETV Bharat / state

'زرعی قانون کسانوں کے لیے فائدہ مند' - حکومت ایم ایس پی کو ختم نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی سرکاری خریداریوں کو بند کر رہی ہے

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں موہنیا کے ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران رکن پارلیمان سشیل سنگھ نے کہا کہ زرعی قانون کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ صرف اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے۔

opposition is spreading misconceptions says bjp mp sushil kumar singh
'زرعی قانون کسانوں کے لیے فائدہ مند، اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے'
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان سشیل سنگھ کسانوں کے درمیان زرعی قانون کے بارے میں آگاہ کرنے کے سلسلے میں کیمور پہنچے۔

'زرعی قانون کسانوں کے لیے فائدہ مند، اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے'

اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحاتی قانون 100 فیصد کسانوں کے حق میں ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ صرف ذاتی مفاد کی وجہ سے سیاسی پارٹیاں کسانوں کو ورغلا رہی ہیں۔

موہنیاں کے ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران رکن پارلیمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی پارٹی کا وجود پورے بھارت میں ختم ہوچکا ہے۔ زرعی قانون کو لےکر کسانوں کے درمیان غلط فہمیوں کو پھیلایا جارہا ہے، لہذا ہماری حکومت نے اپنے وعدے کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کی وزیر اعظم نریندر مودی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت ایم ایس پی کو ختم نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی سرکاری خریداریوں کو بند کر رہی ہے۔

یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ جو اے پی ایم سی منڈیاں ہیں وہ بند نہیں ہو رہی ہیں، بلکہ کاشتکاروں کے لیے ایسے انتظامات کر رہے ہیں، جس میں وہ اپنی فصلوں کو نجی خریداروں کو اچھی قیمتوں پر بیچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی قانون (اختیار اور تحفظ) زرعی خدمات قانون سنہ 2020 پر قیمت کی یقین دہانی اور معاہدہ ہے۔ یہ قانون زراعت کے معاہدے کے لیے قومی فریم ورک کے لیے ہے۔ اس سے کسانوں کو زرعی مصنوعات، زرعی خدمات، زرعی کاروباری اداروں، پروسیسرز، تھوک فروشوں، بڑے خوردہ فروشوں اور برآمد کنندگان کی فروخت سے مربوط ہونے کا اختیار ملتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں سے گاؤں جاکر میں کسانوں سے مل رہا ہوں۔ کسانوں کا خیال ہے کہ یہ قانون کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.