ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے لیگل سروسیز
اتھارٹی کے سکریٹری اور ایڈیشنل جج دیپک کمار نے دربھنگہ ڈویژنل جیل کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جیل میں بنے کوارنٹین سینیٹر کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کو وائرس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے اس سے بچنے کی تدابیریں بھی بتائی۔
اس موقع پر قیدیوں سے کھانے پینے کی سہولیات کے سلسلے میں معلومات لینے کے ساتھ اس سلسلہ میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی جانکاری لی اور جیل کے باورچی خانہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ضروری ہدایات بھی دی۔
دیپک کمار نے جیل کے ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے جیل کے طبی عملے کو ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے قرنطینہ میں رکھے گئے قیدیوں کے علاوہ زیر سماعت قیدیوں کی جانچ کی بھی ہدایت دی۔
جج دیپک کمار نے جیل کے اندر بنے لیگل سروسیز اتھارٹی کے دفتر کا بھی معائنہ کیا اور پارا لیگل رضاکاروں کو ضروری ہدایت بھی کی۔
انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جیل کے تمام وارڈوں کی ریگولر صفائی اور فاگنگ کرانے کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر ضلع لیگل سروسیز اتھارٹی کے پینل ایڈوکیٹ وشنو کانت چوددھری نے بتایا کہ جیل میں بند معاشی طور سسے کمزور زیر سماعت قیدوں کو اتھارٹی کی جانب سے مفت وکیل مہیا کرائے جاتے ہیں تاکہ انہیں انصاف ملنے میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اتھارٹی غریب اور لاچار لوگوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سندیپ کما، جیلر مدن کمار سنہا، جیل ڈاکٹر انل کمار، ضلع لیگل سروسیز اتھارٹی کے عملہ میں امام الدین، رنجے شرما، پی ایل وی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔