ETV Bharat / state

گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست

گیا سے اغوا نابالغ بچہ بھاگلپور سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچے کا اغوا 28 جون کو پیسے کی لین دین کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ اغوا کار بچے کے والد کا دوست بتایا جا رہا ہے۔

گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست
گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 3:53 PM IST

بہار کے گیا سے اغوا کیے گئے نابالغ بچے کو بھاگلپور سے پولیس نے برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مغوی بچے کو بھاگلپور ایس پی کی رہائش گاہ سے متصل ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔

گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست

ضلع پولیس نے بھاگلپور کی پولیس کے تعاون سے بچے کو صحیح سلامت برآمد کر کے واپس گیا لے آئی ہے۔ بچے کو اغوا کرنے والا شخص بچے کے والد کا دوست تھا اور پیسے کی لین دین کے معاملے میں اس واردات کو انجام دیا تھا۔

پولیس کے سامنے بچے کو صحیح سلامت برآمد کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی بچے کو برآمد کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں گیا کے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے آج اپنے دفتر میں بتایا کہ شہر کے ڈلہا تھانہ میں واقع بمبابا محلے کا رہنے والا پجاری گجیندر مشرا کے بارہ سال کے بیٹے شیوم کو گذشتہ روز اغوا کر لیا گیا تھا۔

معاملے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ان کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیم سیٹی ایس پی راکیش کمار کی قیادت میں تشکیل کی گئی جس میں ایس ایس پی آفس کے تکنیکی شاخ کے افسران کو شامل کیا گیا تھا۔ پوچھ تاچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ بچے کو اغوا کرنے کی واردات آپسی رنجش کی وجہ سے انجام دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس ایس پی آدتیہ کمار نے اغوا ہونے کی وجہ معلوم ہونے اور پولیس کی کارروائی کے باوجود رشتے داروں اور مقامی لوگوں نے سڑک جام کر کے احتجاج کیا۔ گھنٹوں آمد و رفت متاثر کر کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈلہا تھانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑک جام کرنے والوں پر کارروائی کریں۔

سڑک جام کے معاملے پر تھانہ میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ ملزمین کی پہچان کر کے گرفتاری بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے آپسی رنجش کا معاملہ تھا۔ بچے کے ساتھ ملزم نے مارپیٹ بھی نہیں کی ہے۔ پھر بھی یہ ایک بڑا جرم ہے۔ ملزم کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.