ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند کے 75 سال مکمل ہونے پر امیر حلقہ رضوان احمد اصلاحی سے خصوصی گفتگو

جماعت اسلامی بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا نصب العین اقامت دین ہے جس کا حقیقی محرک صرف رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے۔

جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 3:09 PM IST

Updated : Mar 3, 2023, 4:45 PM IST

رضوان احمد اصلاحی

پٹنہ : آج سے 75 سال قبل تقسیم ملک کے بعد 16 اپریل 1948 کو الہ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی تشکیل نو ہوئی تھی، گزشتہ 75 سالوں میں نشیب و فراز کی منزلیں آتی اور جاتی رہیں مگر جماعت نے کبھی اپنا کام موقوف نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ چند افراد سے شروع ہونے والی جماعت گزرے ہوئے 75 سالوں میں اب مسلمانوں کی سب سے منظم ملک گیر جماعت بن چکی ہے، ہر شعبہ زندگی کی تعمیر و ترقی اور ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے اس نے نمایاں کام انجام دئیے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بہت سارے کام باقی ہیں جس پر محنت کی ضرورت ہے۔

مذکورہ باتیں جماعت اسلامی بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہند کا نصب العین اقامت دین ہے جس کا حقیقی محرک صرف رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے، جماعت اسلامی ہند کے اولین مخاطب مسلمان ہیں، ہماری کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو پسماندگی بدحالی اور احساس کمتری کے خول سے باہر نکال کر انہیں تعلیم اور بے روزگاری کے ساتھ موجودہ سماجی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں تیار کیا جائے، اس کے لئے جماعت کی کئی ٹیم کام کر رہی ہے۔

مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں بھی جماعت اہم رول ادا کرتی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ایسے نازک حالات میں برادران وطن کو اعتماد میں لیکر آگے چلیں، کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں جو ملک کی فضاء میں زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انہیں میں سے بھی ایسے لوگ ہیں جو اسے ٹھیک بھی کرتے ہیں، بہار کے حوالے سے مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ یہاں کی فضاء بہت ہی خوشگوار ہے، یہاں تمام مسالک کے لوگ آپس میں مل جل کر مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، تعلیمی میدان میں بھی جماعت نے کئی مہم چلا رہی ہے جس کا خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں. مگر ہمیں یہی نہیں رکنا ہے بلکہ ان 75 سالوں میں اور کیا کام باقی رہ گیا اس پر ہم رائے ہموار کر ان خطوط پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:Jamat Islami Hind on Human Rights Protection ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کا ریکارڈ مایوس کن، جماعت اسلامی ہند

Last Updated : Mar 3, 2023, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.