بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے بھاکپا ماؤوادی کے ایک سینئر رکن کو آج گرفتار کیا ہے، گرفتار ماؤوادی سنہ 1989 سے اپنے تنظیم میں سرگرم تھا اور اس دوران اس نے درجنوں واردات کو انجام دیا Naxalite Arrested from Gayaہے۔
اس دوران گیا پولیس نے سڑک سے گزررہے ایک مشکوک افراد کو حراست میں لیا اور بعد ازیں اس کی پہچان مکمل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار نکسلی کی شناخت ابھشیک کے طور پر ہوئی ہے جو اورنگ آباد ضلع کا رہائشی ہے، تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ بھاکپا ماؤوادی کا ایک بڑا سرگرم رکن ہے۔
مزید پڑھیں:
- کیمور میں خطرناک نکسلی گرفتار
وہیں گیا ایس ایس پی نے نکسلی کے حوالے سے بتایا کہ 'ابھیشیک کے خلاف مجرمانہ واردات کی لمبی فہرست ہے وہ 22 سال کی عمر میں ہی نکسلی تنظیم میں شامل ہوگیا تھا اور اس نے پولیس انکاونٹر، آئی ای ڈی بلاسٹ، قتل اور لوٹ کے کئی واردات کو انجام دیا ہے۔
سال 2004 میں بھی پولیس نے اسے گرفتار کیا Naxalite Arrested from Gaya تھا اور وہ گیارہ سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوا اور پھر نکسلیوں میں شامل ہوگیا تھا آج کے وقت میں وہ نکسلی تنظیم کا ایک بڑا رہنما ہے۔