بہار اسمبلی احاطہ میں کل وسائل محنت کے وزیر جیویش مشرا کی مبینہ توہین کی گونج آج مسلسل دوسرے دن ایوان میں سنائی دی اور اپوزیشن اراکین نے مقننہ کے وقار کے تحفظ کیلئے قصور وار وں کے خلاف فوری کاروائی کے سلسلے میں ہنگامہ کیا ۔
اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے رکن وزیر جیویش مشرا کی توہین کے معاملے کو ’ شرمناک حرکت‘بتاتے ہوئے حکومت سے جواب دینے کا مطالبہ کیا ۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہاBihar Assembly Speaker Vijay Kumar Sinha نے وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا ، اس سے مشتعل اپوزیشن کے اراکین پہلے اپنی سیٹ پر اور اس کے بعد ایوان کے درمیان میں آکر شورو غل کرنے لگے اور نعرے بازی کرنے لگے کہ ایوان کی توہین نہیں سہیںگے ۔ بعد میں اسمبلی اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے اپنی سیٹوں پر جاکر اپنی بات رکھنے کی درخواست کی ۔
مزید پڑھیں:اسمبلی میں تشدد کے خلاف اپوزیشن کے بہار بند کا ملا جلا اثر
راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے اودھ بہار ی چودھری نے کہاکہ کل کا واقعہ کافی شرمناک ہے اور یہ ایوان کے اراکین سے جڑا ہوامعاملہ ہے ۔ اسپیکر ہم سب کے نگراں ہیں اس لئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ جو ان کے چیمبر میں ہوئی تھی اس میں کیا حل نکلا اور کیا جانچ کمیٹی بنا دی دی گئی ہے اور کیا جانچ کی کاروائی شروع ہو گئی ہے ۔ اس سے ایوان کو باخبرکرایاجائے ۔
یواین آئی