بہار میں کورونا وبا کے درمیان اسمبلی انتخابات کو لےکر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ لیکن اسی دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ بہار کے بی جے پی دفتر میں ایک ساتھ 75 رہنما کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس میں کئی بڑے رہنما بھی شامل ہیں۔
جن رہنماؤں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں تنظیم کے جنرل وزیر ناگیندر ناتھ، ریاستی جنرل سکریٹری دنیش کمار، ریاستی نائب صدر راجیش ورما، رادھا موہن شرما اور بی جے پی کے کئی سینئر رہنما شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز 100 رہنماؤں کا نمونہ جانچ کے لیے لیا گیا تھا۔ جن میں سے 75 رہنما کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ بہار میں اتنے بڑی تعداد میں رہنماؤں کے کورونا مثبت ہونے کے بعد لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام سیاسی اور غیر سیاسی محکموں کی پریشانیا بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ مالیات کے کئی ملازمین کورونا سے متاثر
دراصل بی جے پی کے رہنما اکتوبر نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لےکر بہار میں مسلسل ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ پارٹی آفس میں ہمیشہ میٹنگ ہوتی رہتی ہے۔ ساتھ ہی ورچوئل ریلی کا پروگرام بھی چل رہا ہے۔ انتخابات کو لےکر رہنماؤں کا ہجوم جمع ہورہا ہے۔