تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ پریشان رہیں۔ ابھی بادل چھا گئے ہیں۔ شام میں موسم میں تبدیلی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کل تک بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ بنگال سے آنے والی مشرقی ہواؤں کی وجہ نمی بڑھ گئی ہے۔ صبح میں نمی 82 فیصد تھی جو شام کے وقت تقریباً 65 فیصد رہی۔
ریاست کے دوسرے شہروں میں بھی گرمی سے لوگ بدحال رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گیا میں گرمی نے گزشتہ 4 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کچھ حصوں کو چھوڑ کر پوری ریاست میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3سے 6 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر رات یا صبحِ تک ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہونے کےامکانات ہیں۔