آج ریاست کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے بہار کے پٹنہ، بیگو سرائے، کھگڑیا، پورنیہ، بھوجپور، ویشالی اور سپول ضلع میں الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان اضلاع کے کچھ حصوں میں اگلے دو تین گھنٹوں کے دوران تیز آندھی اور بارش کے ساتھ بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔
ریاست میں آج آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تمام ڈی ایم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے خراب موسم میں آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محکمہ آفات مینجمنٹ کے ذریعہ جاری کیے گئے ہدایت پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
سمستی پور کے الگ الگ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پٹنہ ضلع کے دلہن بازار میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جی آئی ڈی گاوں میں کھیت میں کام رہی دو عورتیں جھلس گئیں۔