مظفرپور: ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے کانتی تھانہ علاقہ کے بھیمل پور گاؤں میں چھٹھ گھاٹ پر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آئے ایان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ایان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوا ہے۔ اسی دوران ایان کے دو دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ 24 سالہ ایان مظفرپور کے محلہ برہم پورہ کا رہنے والا تھا۔ مغربی مظفرپور کے ڈی ایس پی نے کہا کہ ایان کے اہلخانہ کا بیان درج کیا گیا ہے اسی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ کل پولیس معاملے میں مقدمہ درج کرے گی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ایان کی گرل فرینڈ ان کے محلے میں رہتی ہے۔ وہ چھٹھ پوجا کے لیے اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں آئی تھی۔ آیان اس سے ملنے کے لیے ہی چھٹھ گھاٹ پہنچا تھا۔ اسی دوران لوگوں نے اس سے پوچھ گچھ کی اور اس کی پٹائی کردی۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ کانتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا۔ ساتھ ہی زخمی نوجوان کو بھی علاج کے لیے ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔۔ایان کی لاش کو لے کر لواحقین نے ضلع کے برہم پورہ تھانہ علاقے کے مہندی حسن چوک کو بلاک کر دیا۔ انہوں نے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اتنی بڑی واردات کے بعد بھی پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ایان کے اہلخانہ نے پولیس سے جلد کارروائی اور قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے انہیں سمجھایا اور تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد لواحقین لاش لے کر سڑک سے ہٹ گئے۔ اس دوران ڈیڑھ گھنٹے تک جام لگا رہا۔
یہ بھی پڑھیں : Dalit Couple Lynched: علی گڑھ میں دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل