ETV Bharat / state

عالمی یوم مادری زبان پر ساگر کلچرل فورم کی طرف سے تقریب کا اہتمام - کلچرل فورم کی طرف سے تقریب کا اہتمام

عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے جہاں دنیا کے بھر میں رنگارنگ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وہیں وادی میں شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن میں بھی جمعہ کے روز ساگر کلچرل فورم کے زیر اہتمام ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر: عالمی یوم مادر پر ساگر کلچرل فورم کی طرف سے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:08 AM IST

جس میں جموں کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ کشمیری مضمون کو تعلیمی اداروں میں ضروری مضمون کے بطور پڑھایا جانا چاہئے۔

تقریب کے دوران معروف صوفی شاعر عبدالعزیز کی کتاب 'لولہ باغ' کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

تقریب میں مقررین نے مادری زبان کی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے وادی میں کشمیری زبان کے فروغ اور تحفظ کے لئے تمام ذمہ داروں کو بالخصوص اور عوام الناس کو بالعموم اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید وتلقین کی۔

مقررین نے کہا کہ دنیا کی جملہ مہذب اقوام اپنی مادری زبانوں کے فروغ وتحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبان ایک قوم کا ثقافتی ورثہ ہی نہیں بلکہ ایک قوم کی شناخت، شان اور پہچان ہوتی ہے جس کا تحفظ ہر شخص کا اخلاقی فریضہ ہے۔

مقررین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ مادری زبان میں بات کریں اور دوسری زبانوں میں بات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان ہر لحاظ سے ایک ثروت مند زبان ہے اس میں بات کرنے سے کسی بھی صورت میں شرم محسوس نہیں کی جانی چاہئے۔

تقریب کی صدرات معروف شاعرعابد اشرف نے کی اور ایوان صدارت میں ظہور ہائیگامی، عبدالاحد دلبر اور عبدالاحد الہامی بھی موجود تھےجبکہ نظامت کے فرائض پرویز احمد نے انجام دی۔ ساگر کلچرل فورم کے صدر ساگر نذیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.