بارہمولہ: دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور گلمرگ سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں بیرونی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کے مختلف ریاستوں سے سیاح اس خوبصورت جگہ کا رخ کررہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ گزشتہ سالوں سے گلمرگ میں سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس سال بھی گلمرگ میں لگاتار سیاح سیر و تفریح کے لیے آرہے ہیں اور نئے سال کی آمد میں ایک بار پھر کافی سیاح گلمرگ میں موجود ہیں۔ اگر چہ ابھی گلمرگ میں اس سال برف باری کا سلسلہ زیادہ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود بھی اس ٹھٹھرتی سردی میں سیاح اس خوبصورت علاقے میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Tourists Throng Gulmarg on New Year Eve
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہے کیونکہ ہم گلمرگ میں ہیں اور ہم نئے سال کا استقبال کررہے ہیں اور ہم گلمرگ کی حسین وادی میں آکر خوب برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں اگر کوئی خوبصورت جگہ ہے تو وہ صرف گلمرگ ہے اس سے خوبصورت جگہ کوئی بھی نہیں۔ ہم خوش قسمت ہے کہ ہم کشمیر میں ہیں اور اس وقت گلمرگ میں جو یہ نئے سال کی آمد میں پروگرام منعقد ہورہا ہے ہم اس میں شرکت کر کے ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ Tourists Throng Gulmarg on New Year Eve
یہ بھی پڑھیں : Devotees Reach Mata Vaishno Devi Temple سال نو کی آمد کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کی بھیڑ
Year Ender جموں و کشمیر سال 2022 کی اہم خبروں پر ایک نظر
Militant's House Wall Demolished عسکریت پسند عامر خان کے گھر پر چلا بلڈوزر