ETV Bharat / state

PSA Against Three in Baramulla بارہمولہ میں تین افراد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار - بارہمولہ میں تین کے خلاف پی ایس اے

ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس سے قبل بھی ان کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ anti national activities in Baramulla

بارہمولہ میں تین افراد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:32 AM IST

Updated : Jun 13, 2023, 11:27 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تین افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (Public Safety Act) کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان تین افراد کے خلاف پولیس کو ایک جانکاری موصول ہوئی کہ یہ ملک کے خلاف سرگرمیوں میں شمولیت کرتے تھے۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے آڈر ملنے کے بعد ان تینوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے ان کی بہچان محمد عشرف میر ساکنہ وصن پٹن، محمد یاسین بٹ ساکنہ تاپر پٹن، واہد عشرف سوفی ساکنہ واتر گام واگورہ کے طور پر کی ہے۔ ان کو کوٹ بلوال سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PSA Against Four In Baramulla بارہمولہ میں چار افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

پولیس کے ایک پریس نوٹ کے مطابق ان کے خلاف اس سے پہلے بھی کارروائی کی گئی ہے اور یہ لوگ اس سے پہلے بھی غلط کاموں میں ملوث رہے ہیں، ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ اپنے ملک کے خلاف ہی کافی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے اور آج ان کو گرفتار کرکے بارہمولہ پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ان کو وقت دیا گیا تھا کہ وہ ان غلط کاموں سے دور رہے لیکن انہوں نے اس کے بعد میں ان غلط کاموں میں شمولیت کی اور اب اس کے نتیجے میں ان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غلط کاموں کی طرف نہ جائے اور اس کے علاوہ منشیات سے بھی دور رہے اور پولیس کی مدد کرے اگر کوئی شخص کسی غلط کام میں ملوث ہے تو وہ پولیس کو اطلاع فراہم کرے۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.