ETV Bharat / state

Stray Dog attack بارہمولہ، آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد زخمی

author img

By

Published : May 3, 2023, 5:22 PM IST

شمالی کشمیر میں آوارہ کتوں کے حملہ میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کو بہتر طبی امداد کے لیے سرینگر ریفر کر دیا گیا۔ Stray Dog attack in North Kashmir

a
a

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ بونیار کے منزگام علاقے میں بدھ کو آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بونیار کے منزگام علاقے میں آوارہ کتوں نے راہگیروں پر حملہ کر دیا جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال بارہمولہ علاج و معالجہ کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ادھر، مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بستیوں کے قریب آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کوئی بھی اقدام نہیں اٹھا رہی، جبکہ آوارہ کتوں کے حملوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور رہائشی خاص کر بچے، بزرگ اور خواتین کافی خوفزدہ ہیں۔ بونیار میں پیش آئے واقعے کی نسبت سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ افسر سے بات گفتگو کی تو انہوں نے کہا: ’’ آوارہ کتوں کے حملہ میں نصف درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کم عمر بھی شامل ہیں۔ زخمی ہوئے افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص کو بہتر طبی امداد کے لیے سرینگر ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی افراد کا جی ایم سی بارہمولہ میں ہی علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آوارہ کتوں کی تعداد روز افزوں بڑھ رہی ہے، انتظامیہ خاص کر میونسپل اداروں کی جانب سے آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے کئی اعلانات، بیانات جاری کیے جا رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر کتوں کی تعداد میں کمی کے برعکس ان کی تعداد بڑھتی معلوم ہو رہی ہے۔ جبکہ ہر گزرتے دن آوارہ کتوں کی جانب سے انسانوں پر حملہ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Six Injured in Stray Dog Attack: بڈگام میں آوارہ کتے کے حملے میں چھ افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.