ETV Bharat / state

غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ - سوپور غیر معیاری کھاد

Substandard Fertilizers And Pesticides in Sopore: وادی کے طول و ارض میں گزشتہ دنوں غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات کی سینکڑوں بوریاں ضبط کی گئیں جب کہ گذشتہ روز ہی بجبہاڑہ میں ایک دکان کو سیل کیا گیا۔ بازار میں اس طرح کی کھاد سر عام فروخت کیے جانے پر کسانوں، فرووٹ گروورس نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

۱
۱
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 1:44 PM IST

غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

بارہمولہ: غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فروٹ منڈی سوپور کی ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بازار میں غیر معیاری کھاد کی بہتات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران فیاض نے کہا: ’’گزشتہ چند برسوں سے ملک کی دوسری ریاستوں سے غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات یہاں کے کسانوں، باغبانوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں جن سے نہ صرف فصلوں بلکہ یہاں کی زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

فیاض احمد نے مزید کہا کہ دو روز قبل سوپور میں ڈائریکٹر ایگریکلچر نے 220 بوریاں غیر معیاری کھاد کی ضبط کی تھیں۔ اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی غیر معیاری کھاد کو ضبط کیا گیا ہے جو کہ کافی تشویش کا باعث ہے۔ فیاض احمد نے مزید کہا کہ فروٹ گروورس کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کو اندیشہ ہے کہ کشمیر میں ن معلوم کتنی غیر معیاری کھاد ذخیرہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Farmers Protest Against Substandard Fertilizer: غیر معیاری کھاد کے خلاف کسانوں کا احتجاج

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے حکومت، متعلقہ محکمہ سے ان لوگوں کے خلاف تیز اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو غیر معیاری کھاد فروخت کرکے یہاں کی اراضی کو بنجر بنانے کے درپے ہے۔ انہوں نے حکومت سے مثال قائم کرتے ہوئے غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر حکومت نے اس ضمن میں ٹھوس اور سخت اقدامات نہ اٹھائے تو فروٹ گروورس، کسان احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.