ETV Bharat / state

سوپور: کورونا وائرس سے ایک بزرگ خاتوں ہلاک - ایس ایم ایچ ایس ہسپتال

سوپور میں ایک 71 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد موت ہوگئی ہے، ان کا علاج ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں چل رہا تھا۔

covid
covid
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:52 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والون کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوپور کی ایک 70 سالہ خاتون جو جمعہ کی شام ایس ایم ایچ ایس ہپستال میں انتقال کر گئی، ان کا آج کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا 'سوپور کی ایک 70 سالہ خاتون جو 25 جون کو ایس ایم ایچ ایس میں زیر علاج تھی، 26 جون کو اس کی موت ہوگئی'۔

انہوں نے کہا 'اس سے پہلے کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے نمونہ لیا گیا تھا اور ان کی موت کے بعد ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'وہ سی او پی ڈی مریضہ تھی اور نمونیا میں بھی مبتلا تھی۔ خاتون کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اب کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ کشمیر سے اب تک 81 اور جموں ڈویژن سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بزرگ خاتون کی موت کی خبر گاؤں میں پھیلتے ہی علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اب تک 6 ہزار 762 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 80 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.