ETV Bharat / state

Rumi, Iqbal Day Celebrated in GDC Sopore: ڈگری کالج سوپور میں ادبی تقریب - سوپور رومی ڈے

ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں مولانا جلال الدین رومیؔ اور علامہ اقبالؔ کی ادبی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کی غرض سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

1
1
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 12:16 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈگری کالج میں ’رومی ڈے‘ اور ’اقبال ڈے‘ کی نسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے معروف شعراء کے ساتھ ساتھ کالج کے طلبہ نے شرکت بھی شرکت کی۔ مقررین نے رومی اور اقبال کے کلام پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو شعر و ادب کے ساتھ شغف رکھنے کی تلقین کی۔ GDC Sopore Rumi and Iqbal Day

ڈگری کالج سوپور میں ادبی تقریب منعقد

مقررین نے کہا کہ رومی اور اقبال کا فلسفہ آج بھی انسانوں کے لیے مشعل رہا ہے جسے پڑھنے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ پروگرام کے دوران The God theory of Universeنامی ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ وہیں اس موقع پر محفل سماء کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں گلوکاروں نے اقبال اور رومی کا کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔Literary Event Held in Sopore

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کتاب کے مصنف سہیل ابن شاہنواز نے نوجوانوں کو اپنی کتابوں میں شعر و ادب، لٹریچر کے مضامین شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ ’’نوجوان نسل شعر و ادب سے دور ہوتی جا رہی۔ نوجوانوں کو شعر و ادب کی جانب راغب کرنے اور انہیں اپنے شاندار ماضی سے باخبر کرنے کی غرض سے ہی اس طرح کی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.