ETV Bharat / state

پردھان منتری آواس یوجنا کی قسط کا غریبوں کو انتظار

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں منصوبہ کی دوسری قسط نہ ملنے سے غریب پریشان ہیں اور ٹین کے مکان میں رہنے پر مجبور۔

poor
poor
author img

By

Published : May 4, 2020, 11:02 PM IST

پردھان آواس یوجنا کے تحت ہاؤسنگ فار آل دو ہزار بیس (Housing for All 2020) اسکیم کے تحت جو شہری غریب (urban poor) لوگوں کو گھر بنانے کے لئے پیسے دۓ جاتے ہیں لیکن شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مہاراج پورہ علاقے کے غریب لوگوں کو ابھی تک صرف ایک قسط پیسہ ملا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں سے ان کو صرف ایک ہی قسط کا پیسہ ملا ہے اور مکان بنانے کے لئے ان کو دوسری قسط فراہم نہیں کی گئی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا کی قست کا غریبوں کو انتظار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک جانب کہتی ہے کہ ہم آپ کو نیا گھر بنانے کے لئے پیسے دیں گے لیکن دوسری طرف ہمیں صحیح وقت پر پیسے نہیں ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہم غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غریبوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ میونسپلٹی سوپور سے رابطہ کیا کہ ہم کو پیسے کی باقی قسط ملنی چاہئے لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہتے ہیں اور ہم کو اس سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوپور کے میونسپلٹی کے ایکزیکٹیو افسر سمیر جان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں لوگوں کو باقی قسط دینے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.